پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سیاحوں کی آمد ریکارڈ توڑتوہے

لیکن ابھی ترقی کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-21
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

     جموں وکشمیر ایڈمنسٹریشن کو اُمید ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ آمد متوقع ہے اس حوالہ سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی جو ریکارڈ آمد گذشتہ برس کے دوران ہوئی تھی اب کی بار وہ عدد تجاویز کر جائے گا۔ سیاحوں کی آمد میں متواتر اضافہ کیلئے کشمیرمیں جی ۔۲۰ کانفرنس کے کامیاب اور ثمر آور انعقاد ذمہ دار قرار دیاجارہاہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کی آمد میںزائد از ۳۵۰؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
زمینی سطح پر بھی بگائر نگاہ ڈالی جاتی ہے تو یہ بات آشکارا ہوجاتی ہے کہ واقعی کشمیر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھلتا اور ہموار ہوتا جارہاہے۔ اس اضافہ کی وجہ صرف سرینگرمیں جی ۔۲۰؍ کانفرنس کے اہتمام وانعقاد کوہی ٹھہرایا نہیں جاسکتا ہے بلکہ سیاحوں کی کشمیر آمد کے حوالہ سے حالیہ برسوں کے دوران جن ممالک نے اپنے شہریوں کے کشمیر سفر کے حوالہ سے مشاورتی ہدایات نامے جاری کررکھے تھے ان کی منسوخی بھی اہم ترین وجوہات میںشامل ہے۔ اس کے علاوہ کشمیرمیں حالات میں تیزی سے بدلائو، امن اور ترقیات کی سمت میں مرحلہ وار پیش قدمی، سیاحت سے متعلق ادارتی ڈھانچہ کو مزید مستحکم بناکر سیاحوں کی راحت رسانی کیلئے سہولیات میں بہتری بھی خاص طور سے قابل ذکر ہے۔
البتہ کچھ معاملات ابھی ایسے بھی ہیں جو سیاحوں کی کشمیر آمد کی راہ میں حائل ہیں۔ ان معاملات میں برقی رئو کی سپلائی کا بحران، رسل ورسائل کے شعبے میں کمی اور خامیاں قابل ذکر ہیں۔ اس حوالہ سے ہوٹل ریستوران اور گیسٹ ہائوس مالکان شاکی ہیں اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کی مسلسل نشاندہی کررہے ہیں جن کا اُنہیں بحیثیت مجموعی سامنا کرنا پڑرہاہے۔
سیاح وارد ِ کشمیر اس لئے نہیں ہورہا ہے کہ یہاں آکر خستہ حال سڑکوں اور سرسبز و شاداب جنگلوں کی بے دریغ لوٹ کا مشاہدہ کرے،و ہ اپنے لئے سکون، قلبی راحت اور جسمانی نشوونما کیلئے اپنی جمع شدہ پونجی دائو پر لگا کر کشمیر آرہا ہے لیکن اگر ایک سیاح ، جو چاہئے ملکی ہویا غیر ملکی، کو یہاں آکر بھی اپنا من چاہا سکون حاصل نہ ہوسکا تو وہ ۲۴؍ گھنٹے کے علاوہ کشمیر میںاپنے قیام کو لاحاصل اور اپنے وسائل اور توانائی کا اتلاف ہی تصور کرنے پر مجبورہوگا بلکہ وہ کسی دوسرے سیاحتی مقام کی طرف رخت سفر باندھنے کو ترجیح دے گا۔
کیا سیاحوں کی اس بُنیادی خواہش اور سہولیت کی طرف کشمیرکی سیاحتی صنعت سے وابستہ کم وبیش سبھی سٹیک ہولڈر وں کی توجہ ہے اور کیا ایڈمنسٹریشن کی سطح پر پانی، بجلی کی متواتر بہم رسانی اور سڑکوں کو بہتر حالت میں رکھنے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ، بے شک فنڈز کی کمی ان سہولیات کو میسر رکھنے کی راہ میں قدرے حائل ہیں لیکن سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جو کشمیر کی اقتصادیات میں شہہ رگ کی بھی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اس صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد اور گھرانوں کو جو سیاحت سے جڑے مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں کو بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار فراہم کررہا ہے ۔ لہٰذا یہ شعبہ سیاحت سے واستہ تمام سٹیک ہولڈر وں اور ایڈمنسٹریشن کی ترجیحی توجہ کا متقاضی ہے۔
اعدادوشمارات کا بار بار حوالہ دینے سے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کے بارے میں نہیں کہاجاسکتا کہ کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کشمیر اپنی ہمسایہ ریاست ہماچل پردیش سے کہیںزیادہ خوبصورت ، جاذب نظر اور مسحور کن ہے لیکن جہاں تک ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی ہماچل آمد کا تعلق ہے تو وہ کشمیرکے مقابلے میں بہت زیادہ ہے بلکہ کشمیر اُس عدد سے فی الحال کافی دور ہے۔
پھر یہ حقیقت بھی اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ کشمیر میں سیاحوں کی آمدکے حوالہ سے جو اعداد بتائے جارہے ہیں اُس عدد یا حجم میں وہ لوگ بھی بحیثیت یاتری شامل ہیں جو ویشنودیوی شری امرناتھ اور دوسرے تیرتھ استھاپنوں پر حاضری دے رے ہیں، کشمیرمیں سیاحوں کی اوسطاً ماہانہ آمد دو لاکھ کے قریب ہے جبکہ ہماچل پردیش میںجو سیاح واردِ ہورہے ہیں ان کی تعداد کشمیرکی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ پھر سیاحوں کی تفریح طبع کیلئے متعدد سہولیات اور سپورٹس کے حوالہ سے سہولیات دسیتاب ہیں جن میںکوہ پیمائی، دریائی رافٹنگ خاص طور سے قابل ذکرہیں۔
ہماچل سے موازنہ کا مطلب حسد نہیں بلکہ کشمیر کی سیاحتی صنعت سے وابستہ سبھی سٹیک ہولڈروں کی توجہ اس اہم شعبے میں سیاحوں کی سہولیت اور قلبی راحت کیلئے ان تمام شعبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کی طرف توجہ دینے کی ہے جوسیاحت کی نشوونما اور ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ سیاحوں کے رات بھر ٹھہرنے کیلئے ہوٹلوںکا کرایہ کشمیر کے مقابلے میں معقول ہے اور کسی بھی سیاح کیلئے قابل گوارا لیکن کشمیر کے ہوٹلوں کا کرایہ نہ کسی زمینی حقیقت سے مشابہہ ہے اور نہ ہی ان سہولیات سے ہم پلہ جو سیاحوں کو ملک کے دیگر سیاحتی مقامات میںدستیاب ہیں۔
بہرحال یہ توقع کی جارہی ہے کہ اب آنے والے دنوں میں جب سرینگر جموں شاہراہ کی چارلین کشادگی کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا اور کشمیر کا جموں کے حوالہ سے سارے ملک کے ساتھ قابل اعتماد رابطہ قائم ہوگا تو سیاحوں کی آمد میںبھی اضافہ ہوگا۔ لیکن سب سے زیادہ اضافہ سرینگر تک ریل سروس کو وسعت ملنے کے بعد متوقع ہے۔ کیونکہ سڑک کی مسافت اوسط ۸؍ گھنٹے رہیگی جبکہ ریل کی وساطت سے یہ سفر جموں سے سرینگر تک اوسطاً چار گھنٹے کارہے گا۔ یہ دونوں پروجیکٹ اپنے اختتام کے حوالہ سے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے تو مختلف ہوائی جہاز کمپنیوں نے کرایہ کی شرحیں مقرر اور وصول کرکے سالہاسال سے جس لوٹ اور ناجائز استحصال کا مظاہرہ کیا ہے وہ بھی اپنے اختتام تک پہنچ جائیگا۔
کشمیر کے سیاحتی نقشے پر جو دلفریب سیاحتی مقامات اپنی طرف راغب کررہے ہیں لیکن ان تک رسائی ابھی مختلف وجوہات کے ہوتے زیادہ ممکن نہیں ہوپارہی ہے ریل سروس ان کے قریبی ضلع ہیڈ کوارٹروں تک پہنچ جانے کے بعد یہ مقامات بھی مصروف سیاحتی نقشے پر اُبھرکرسامنے آجائیں گے جس سے ان علاقوں کے لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا اور ترقیات اور کاروبار کے نئے شعبے بھی قائم ہوتے جائیں گے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ ‘اسرائیل اور…

Next Post

پاکستانی کھلاڑیوں سے شائقین کی بدسلوکی؛ عرفان پٹھان نے نیا جواز پیش کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
شریئس ائیر کی کپتانی میں کولکاتہ کا مستقبل روشن: عرفان پٹھان

پاکستانی کھلاڑیوں سے شائقین کی بدسلوکی؛ عرفان پٹھان نے نیا جواز پیش کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.