منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نارکو ٹیررزم خطرہ بن رہا ہے‘: پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہوگا:ایل جی

’پولیس نے یو ٹی کے وقار اور آبرو کے تحفظ کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی’

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-19
in اہم ترین
A A
’نارکو ٹیررزم خطرہ بن رہا ہے‘: پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہوگا:ایل جی

SRINAGAR, OCT 18 (UNI):- Jammu and Kashmir Lt. Governor Manoj Sinha saluting during the passing out parade of JKP's 510 recruit constables of 16th batch at STC Sheeri Baramulla on Wednesday. UNI PHOTO-39U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے کہا کہ نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ دو بڑے خطرات کے طور پر ابھر رہے ہیں جن کا پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
سنہانے کہا کہ جموںکشمیر پولیس ایک با صلاحیت فورس ہے اور یہ فورس یونین ٹریٹری کے وقار و آبرو کے تحفظ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں منعقدہ پولیس کی ایک پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔
ایل جی نے کہا’’ٹیکنالوجی دن بہ دن ترقی کر رہی ہے نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ دو بڑے چلینجز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مل کر کام کرنا ہوگا‘‘۔
مختلف محاذوں پر لڑنے کیلئے جموںکشمیر پولیس کیلئے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر پولیس با صلاحیت فورس ہے اور اس نے یونین ٹریٹری کے وقار اور آبرو کے تحفظ کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی‘‘۔
سنہا نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران صورتحال میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اب یہاں کا عام آدمی پر سکون زندگی گذار رہا ہے ۔
ایل جی نے کہا’’لیکن کچھ عناصر امن کو خراب کرنے کیلئے اپنا رول ادا کر رہے ہیں کیونکہ وہ غریب لوگوں کی خوشحال زندگی سے خوش نہیں ہیں‘‘۔
سنہا کا کہنا تھا کہ جموںکشمیر پولیس ایسے امن مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اختیار کرنی چاہئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس ایک طرف ٹیررزم کے خلاف نبرد آزما ہے تو دوسری طرف امن و قانون کی صورتحال کوبر قرار رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا’’پولیس کو اس کے علاوہ دوسرے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سماجی جرائم اور عام پولیسنگ شامل ہیں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر پولیس ملک کی بہترین فورس ہے ‘‘۔
سنہا نے نوجوانوں کو مختلف کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کرانے میں پولیس کے وسیع پیمانے پر شروع کئے جانے والے سیوک ایکشن پروگرام کی سراہنا کی۔انہوں نے نئے پاس آئوٹس سے مخاطب ہو کر کہا’’آپ کو یہ عہد لینا چاہئے کہ آپ دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے ‘‘۔
ایل جی نے ڈی ایس پی ہماریوں بٹ و دیگر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا’’جموں و کشمیر اور پوری قوم ان بہادروں کی مرہون منت ہے جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ اسپتال پر حملے میں ملوث لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے :مودی

Next Post

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.