مقبوضہ بیت المقدس///
اسرائیل نے غزہ کے اسپتال پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی حماس کے سربراہ کی رہائش گاہ کو بھی بم باری کا نشانہ بنایا، جس میں ان کے بھائی، بیٹے سمیت 14 افراد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بھی بم باری کردی، جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں واقع اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فورسز نےمیزائل سے حملہ کیا، جس میں ان کے خاندان کے 14 افراد نے جام شہادت نوش کرلیا۔
واقعے میں شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہنیہ کےبھائی، بیٹے اور بھانجے بھی شامل ہیں۔