نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے آج 21 امیدواروں کی دو فہرستیں جاری کیں۔
ان فہرستوں کو جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔ پہلی فہرست میں 12 اور دوسری فہرست میں 9 امیدوار ہیں۔ ان 21 امیدواروں میں چار خواتین ہیں۔
بی جے پی نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے مسز بھاونا بوہرا کو پنڈریا اسمبلی سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔
میزورم میں 7 نومبر اور چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔