منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا کو لگاتار دوسری شکست ، جنوبی افریقہ نے 134رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-13
in کھیل
A A
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

AUS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لکھنؤ//
آئی سی سی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے دی۔
لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 312 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 40.5 اوورز میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے تھے۔ اوپنرز نے ٹیم کو 108 کا آغاز فراہم کیا تاہم کپتان ٹمبا باؤما 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
وین ڈر ڈوسن 26 رنز بناسکے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایڈن مارکرم 56، ہینرک کلاسن 29 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے جبکہ ڈیوڈ ملر 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 2 جبکہ ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ حریف کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹیں۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیا کی گئی ہیں، ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس جبکہ کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ابتدا ہی سے کینگروز کیخلاف جارحانہ کھیل جاری رکھیں گے تاکہ آسٹریلیا کو پریشر میں لائیں۔
کوئنٹن ڈی کاک کی سنچری (109) اور ایڈن مارکرم کی نصف سنچری (56) کی مدد سے جنوبی افریقہ نے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو سات وکٹوں پر 311 رن کا مشکل اسکور کھڑا کیا۔
اٹل بہاری ایکانا اسٹیڈیم کی نئی تزئین و آرائش کی گئی پچ پر پہلے ڈی کاک نے کپتان ٹیمبا باوما (35) کے ساتھ 108 رن کی شراکت بنا کر مضبوط بنیاد رکھی جس پر رسی وان ڈیر ڈوسن (26)، ایڈن مارکرم (56) اور ہینرک کلاسن (29) تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے رنز کی مینار کھڑی کردی۔ ایک وقت میں جنوبی افریقہ 35 اوورز میں 200 رن بنانے کے بعد بہت بڑے اسکور کی جانب بڑھ رہا تھا لیکن ڈی کاک کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی گیندبازوں نے رنز کی رفتار روک دی جب کہ بعد میں پچ پر قدم جما چکے مارکرم کا وکٹ پیٹ کمنس نے اور ڈیوڈ ملر کو مشل اسٹارک نے آؤٹ کرکے میچ برابری پر لانے کی بھرپور کوشش کی۔
جنوبی افریقہ نے آخری سات اوور میں چار وکٹیں گنوائیں اور اسکور میں 44 رن کا اضافہ کیا۔ ڈی کاک کو گلین میکسویل نے کلین بہولڈ کیا۔ ڈی کاک نے آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 18ویں سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل میکسویل نے بھی ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کپتان بووما کو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم آسٹریلیا کے اسٹار اسپنر ایڈن جمپا ایکانا پچ پر زیادہ اثر نہیں چھوڑ سکے۔ انہوں نے 70 رن خرچ کرکے راسی وان در دوسے کا وکٹ لیا۔ اننگز کے آخری اوور میں ملر ساتویں وکٹ کے طورپر پر مشل اسٹارک کا شکار بنے جس کے بعد نئے بلے باز باقی دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کرگل اور کشمیر میں بی جے پی نہیں‘

Next Post

پاک بھارت میچ: شائقین کرکٹ اسپتالوں کے کمرے بک کروانے لگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

پاک بھارت میچ: شائقین کرکٹ اسپتالوں کے کمرے بک کروانے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.