بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل حماس جھڑپ؛ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-10
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

جنیوا///
حماس اور اسرائیل کے درمیان تیسرے روز بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر ہونے والا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے میں 70 سے زائد فوجیوں سمیت 700 کے قریب یہودی آبادکار ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری میں بھی شہید فلسطینیوں کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی۔
حماس اسرائیل جھڑپ سے پیدا ہونے والی کشیدگی، مشرق وسطیٰ کے امن پر پڑنے والے اثرات اور جنگ بندی کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے رکن ملک مالٹا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ہوا۔
کچھ ممالک نے حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کی لیکن اکثر نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس اہم ایشو پر بلائے گئے اجلاس میں نہ تو کوئی باضابطہ قرارداد پیش کی جا سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سینیئر امریکی سفارت کار رابرٹ ووڈ نے روس کا نام لیے بغیر کہا کہ اجلاس میں حماس کی مذمت نہ کرنے والوں میں ایک ایسا ملک بھی تھا جس کا اندازہ آپ خود لگاسکتے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ہم فوری جنگ بندی اور ایسے بامعنی مذاکرات کے حق میں ہیں جس کا سلامتی کونسل کئی دہائیوں سے مطالبہ کر رہی ہے۔ادھر اسرائیلی سفیر نے یرغمال اسرائیلی شہریوں کی تصاویر دیکھا کر حماس کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی دہائی دی۔
جواب میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ افسوس کی بات ہے، میڈیا اور کچھ سیاست دانوں کی تاریخ وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں اسرائیلی مارے جاتے ہیں اور جہاں اسرائیلی حکومت قاتل ہوتی ہے، یہ چپ سادھے رہتے ہیں۔
فلسطین اتھارٹی کے سفیر ریاض منصور نے مزید کہا کہ یہ وقت اسرائیل کے خوفناک جنگ کے انتخاب کی حمایت کا نہیں بلکہ اسرائیل کو جنگ کے انتخاب سے دستبردار کروا کر امن کا راستہ دکھانے کا ہے جہاں نہ فلسطینی مارے جائیں اور نہ ہی اسرائیلیوں کی جان کو کوئی خطرہ ہو۔
ریاض منصور نے سلامتی کونسل اور عالمی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
چین کے سفیر نے اجلاس میں قرارداد کے پیش نہ ہونے اور اعلامیہ جاری نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی اور منظم انداز سے شروع کیے گئے ’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘ میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی شہری اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز اسرائیل کی مدد کیلئے روانہ

Next Post

سعودی عرب کا غزہ پٹی میں جارحیت اور پرتشدد کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ

سعودی عرب کا غزہ پٹی میں جارحیت اور پرتشدد کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.