جموں//
سرینگر جموں شاہراہ پر بن ٹول پلازا کے نزدیک پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے ۔
اطلاعات کے مطابق بن ٹول پلازا کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک موٹر سائیکل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی خون میں لت پت نوجوانوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کیسے اور کن حالات میں پیش آیا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
اس دوران ہندواڑہ کا ایک رہائشی بدھ کو سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ٹاٹا سومونے ایک شخص مقامی کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت علی محمد ڈار ولد غلام احمد ساکنہ لچی پورہ ہندواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔اس دوران پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دیں۔