لاہور//ورلڈکپ کے کسی بھی میچ میں محمد رضوان کے متبادل وکٹ کیپر کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹورنامنٹ کے دوران کسی میچ میں رضوان کی عدم شرکت کی صورت میں سینئر بلے باز وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اعلان کردہ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، وسیم جونیئر، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر شامل ہیں۔
ریزو کھلاڑیوں میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی ٹورنامنٹ مہم 6 اکتوبر کو شروع کرے گی جہاں اس کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا جس نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پانچویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے۔