فیروزآباد// اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے رام گڑھ تھانہ علاقے کے دس سال کے بچے کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ کر پیٹنے کے تین ملزمین کوپولیس نے پیر کو گرفتار کرلیاہے ۔
ایس پی سٹی سرویش کمار مشرا نے جانکاری دی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے تھانہ رام گڑھ علاقے میں ایک 10سالہ لڑکے کو چوری کے شبہ کی وجہ اسے برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ کر پٹائی کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے کر تھانہ پولیس کے ذریعہ کاروائی کی گئی ہے جس میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے گئے ملزم شمس الدین، حسین اور عارف ہے جنہیں کاروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا وہیں متاثرہ لڑکے کو اطفال بہبود کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ تھانہ رام گڑھ علاقے میں کچھ لوگوں کے ذریعہ ایک 10سالہ لڑکے کو برہنہ کر کے کھمبے سے باندھ کر پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے موضوع بحث بن گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔