جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدر کے بیٹے پر فردِ جرم عائد؛ 10 سال قید ہوسکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-16
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 3 الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنٹر جوبائیڈن پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا بیان قلم بند کرانے کے جن الزامات کی فرد جرم عائد کی گئی ان میں سزا 10 سال قید ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر کے بیٹے پر الزام تھا کہ انھوں نے پانچ سال قبل جب بندوق خریدی تو بتایا تھا کہ وہ نشہ نہیں کرتے جو کہ جھوٹ تھا اور بعد میں انھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ بے تحاشا نشہ کرتے تھے۔
یاد رہے کہ ہنٹر بائیڈن پر یہ الزامات محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل ڈیوڈ ویس نے 2018 میں دائر کیے تھے۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ 53 سالہ ہنٹر بائیڈن کو سزا ہوجاتی ہے تو یہ ان کے والد جو بائیڈن کی دوبارہ صدر بننے کی انتخابی مہم پر بری طرح اثر انداز ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت ری پبلکن نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس الزام سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔
یہ پہلی بار نہیں جب ہنٹربائیڈن اپنے والد جوبائیڈن کے سیاسی کیریئر میں نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک خاتون نے ہنٹر کی دوست ہونے اور ان کی بیٹی کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
راکنساس کی رہائشی خاتون لنڈن رابرٹس نے 2018 میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف اپنی بیٹی کی ولدیت کا دعوی بھی دائر کیا تھا لیکن امریکی صدر کے بیٹے اس سے انکاری رہے۔
تاہم ڈی این اے کے ذریعے یہ ثابت ہوگیا کہ مذکورہ بچی ہنٹر بائیڈن کی ہی ہے۔ 2021 میں صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر نے بھی تسلیم کرلیا تھا کہ یہ رشتہ اس وقت قائم ہوا جب وہ شراب اور منشیات کی لت کا شکار تھے۔
جس کے بعد یکم اگست کو امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنٹر بائیڈن اور ان کی دوست کی 4 سالہ بیٹی نیوی جان رابرٹس کو پہلی بار اپنی پوتی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے متعلق پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارا بیٹا ہنٹر اور میری پوتی کی ماں ایک ایسے رشتے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جو کم سن بیٹی کے بہترین مفاد میں ہو۔
یاد رہے کہ ہنٹر بائیڈن شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے بھی ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام میلیسا کوہن ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کُکرناگ سانحہ نے جھنجھوڑ کررکھدیا 

Next Post

افغانستان میں امریکہ کو جنگ میں شکست ہوئی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
Next Post
’لشکر اور جیش کو حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جانی چاہئے‘

افغانستان میں امریکہ کو جنگ میں شکست ہوئی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.