منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی ۲۰ سربراہی اجلاس آج سے شروع

دارالحکومت چھاؤنی میں تبدیلی ‘ عالمی رہنماؤں کی نئی دہلی آمد‘ جو بائیڈن کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in اہم ترین
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

نئی دہلی///
جی۲۰ کاسربراہی اجلاس ہفتہ کو دہلی میں شروع ہو رہا ہے جس کیلئے دارالحکومت میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کرکے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی لیڈروں کی نئی دہلی میں آمد شروع ہو گئی ہے ۔ امریکی صدر‘ جو بائیڈن جمعہ کی شام کو دہلی پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم ‘ نریندر مودی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا جو بائیڈن کا۷، لوک کلیان مارگ پر خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ ہماری ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔ ہم متعدد موضوعات پر بات چیت کرنے میں کامیاب رہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور عوام سے عوام کے روابط کو آگے بڑھائیں گے۔ ہماری قوموں کے درمیان دوستی عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے میں ایک عظیم کردار ادا کرتی رہے گی‘‘
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس وقت نہ صرف لوٹینس زون بلکہ پوری دہلی ہائی الرٹ پر ہے ۔ زمین سے ڈرون تک سے دہلی کے کئی علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جن۱۶ہوٹلوں میں غیر ملکی مہمانوں کی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں ان ہوٹلوں کی نگرانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن، سکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر‘ جیک سلیوان بھی امریکی طرف سے میٹنگ میں موجود تھے جبکہ ہندوستانی وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور این ایس اے اجیت ڈوول شامل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، ترکیہ کے صدر‘رجب اردوان اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا ان اہم رہنماؤں میں شامل ہیں جو جی ۲۰ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم اجلاس میں چین کی نمائندگی چینی وزیر اعظم کریں گے اور روس کی نمائندگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مقام انعقاد پرگتی میدان کی سیکورٹی کیلئے اسپیشل پولیس کمشنر سطح کے افسران کمان سنبھال رہے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سطح کے افسران ہوٹلوں میں کیمپ کمانڈر کے طور پر تعینات ہیں۔ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
سیکورٹی کے لحاظ سے دہلی میں۵۰ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی یونیفارم تیار کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
سربراہی اجلاس کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے قومی دارالحکومت میں اسٹریٹجک مقامات پرکوئیک ریسپانس ٹیمیں (کیو آرٹی)، ایمبولینسز اور آگ بجھانے والے روبوٹس جیسے جدید فائر فائٹنگ میکانزم کی تعیناتی سمیت حفاظتی اقدامات کو لاگو کیا گیا ہے ۔
ہوٹلوں اور تقریب کے مقامات کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی واردات کی روک تھام کے لیے بھی جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔
عالمی رہنماؤں کی ایک کہکشاں آج شام دہلی پہنچ گئی ہے‘ جس میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے اعظم بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے شہر پہنچنے کے بعد نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کی اور خالصتانی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم پر زور دیا۔
برطانوی وزیر اعظم کاکہنا تھا’’یہ (خالستانی مسئلہ) واقعی ایک اہم سوال ہے… مجھے صرف یہ کہنے دیجئے کہ، کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہے۔ اور اسی لیے ہم ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی۲۰کا نئی دہلی اعلامیہ اتفاق رائے سے جاری ہونے کی امید ہے:امیتابھ کانت

Next Post

وزیراعظم نے جی ٹونٹی پلیٹ فارم پر سب کا ساتھ سب کا وکاس کا منتر بھی دہرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نے جی ٹونٹی پلیٹ فارم پر سب کا ساتھ سب کا وکاس کا منتر بھی دہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.