منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مقبوضہ کشمیر میں مقیم پونچھ کے دہشت گرد کا قتل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in اہم ترین
A A
بڈگام میں بندوق برداروں کے حملے میں شہری ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر///
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے راولاکوٹ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جموں کے پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک علیحدگی پسند کارکن ریاض ابو قاسم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق قاسم مسجد القدس میں نماز فجر ادا کررہے تھے، جب ان پر گولیاں چلائی گئیں۔
ریاض قاسم ولد محمد اعظم کوٹلی کے اس کیمپ میں رہائش پذیر تھے،جو ان کشمیریوں کیلئے قائم کیا گیا تھا جو نوے کی دہائی میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔
ان میں عسکریت پسند بھی شامل ہیں اور وہ لوگ بھی جو کنٹرول لائن پر گولہ باری کے مسلسل واقعات کے بعد ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ ریاض قاسم نے جموں و کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے نام سے ایک سیاسی جماعت قائم کی تھی جسے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی کی گئی تھی۔
اس سے قبل نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بشیر احمد پیر نامی سابق عسکریت پسند کو ہلاک کردیا تھا جس کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔ پیر کی ہلاکت سے پہلے دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی عسکریت پسند اعجاز احمد آہنگر کو افغانستان میں پْراسرار طور پر ہلاک کیا گیا۔
بشیر احمد پیر کو حکومت ہند کے محکمہ داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق ایک یو اے پی اے کے تحت ’دہشت گرد‘قرار دیا تھا۔ پیر ۱۹۹۰ کے اوائل میں اپنے کنبے کے ساتھ پاکستان منتقل ہوگئے تھے،جب مبینہ طور سرکار کے اعانت یافتہ بندوق برداروں نے ان کے والد سکندر پیر اور بھائی نزیر احمر پیر کو ہلاک کردیا تھا۔
آہنگر المعروف ابو عثمان الکشمیری کا تعلق سرینگر سے تھا اور وہ کئی سال سے پاکستان اور افغانستان میں مقیم تھا۔ وہ پہلے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے القاعدہ لیڈر الیاس کشمیری کا معاون تھا لیکن بعد میں اس نے اپنی وفاداریاں دولت اسلامیہ کے ساتھ منسلک کی تھیں۔
اس سے قبل بھی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اور راولپنڈی میں متعدد کشمیریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے ان ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلی بیان نہیں دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے :عمر عبداللہ

Next Post

مولانا داؤدی اور مولانا ویری پر عائد پی ایس اے کالعدم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post

مولانا داؤدی اور مولانا ویری پر عائد پی ایس اے کالعدم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.