منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی سالگرہ پر 722 پدیاترائیں کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-05
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// کانگریس نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ نے پارٹی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے اور اس یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پارٹی 7 ستمبر کو پورے ملک میں ضلعی سطح پر 722 پد یاترا منعقد کرے گی۔ جس میں تمام بڑے لیڈران شرکت کریں گے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال 7 ستمبر کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک تاریخی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا آغاز کیا تھا۔ یہ ملک میں اب تک کسی بھی سیاست دان کی جانب سے کی جانے والی سب سے طویل پد یاترا ہے ۔مسٹر گاندھی کی 4081 کلومیٹر طویل یاترا 136 دنوں تک جاری رہی اور 12 ریاستوں، دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 75 اضلاع اور 76 لوک سبھا حلقوں سے ہوتی ہوئی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پہنچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں مسٹر گاندھی نے وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ کیا۔ اس دوران بے شمار لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بتائے ۔ کانگریس کے لیڈر نے یاترا کے دوران بچوں سے لے کر خواتین اور بزرگوں سے بات چیت کی اور لوگوں کے مختلف طبقات کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے دوران کانگریس کے سابق صدر نے سو سے زیادہ تنظیموں اور گروپوں کے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران 100 سے زیادہ جلسے ہوئے اور انہوں نے 13 بڑے جلسوں سے خطاب کیا۔ عوامی ملاقاتیں اور 12 پریس کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں لاتعداد ملاقاتیں اس یاترا کا حصہ تھیں۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا، ‘‘بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ پر ہم پورے ملک میں 722 ‘بھارت جوڑو’ یاترائیں شروع کر رہے ہیں۔ یہ پدیاترا 7 ستمبر کو شام 5 بجے سے 6 بجے تک ملک کے ہر ضلع میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کی قیادت میں منعقد کی جائے گی۔ یاترا کے بعد ملاقاتیں ہوں گی۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا، "حال ہی میں تشکیل دی گئی کانگریس کی سب سے اعلیٰ پالیسی ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 16 ستمبر کو تلنگانہ کے حیدرآباد میں ہو رہی ہے ۔ اجلاس میں تلنگانہ کے لیے ‘پانچ گارنٹی’ اسکیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کے مطابق نئی تشکیل شدہ ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ 17 ستمبر کو ہوگی اور پھر اس کی توسیعی میٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ تمام سی ڈبلیو سی ممبران، پی سی سی صدر،سی ایل پی لیڈران اور پارلیمانی پارٹیوں کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے ۔ مسٹر کھڑگے سی ڈبلیو سی کے ارکان، پی سی سی صدور اور سی ایل پی قائدین کے ایک قافلے کو بھی جھنڈی دکھائیں گے جو تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں میں سے ہر ایک کا دورہ کرے گا۔ اس کے بعد 18 ستمبر کو کانگریس کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں بی آر ایس حکومت کے خلاف ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے ۔ قائدین متاثرین کے ساتھ ایک کمیونٹی لنچ میں شرکت کریں گے ، جس کے بعد بھارت جوڑو مارچ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈبلیو ایچ او کی روائتی طریقہ علاج سے متعلق پہلی عالمی سربراہ کانفرس -2023 کے نتائج

Next Post

جادو پوریونیورسٹی :مہلوک طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

جادو پوریونیورسٹی :مہلوک طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.