ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پیرس اولمپکس میں خطاب کے دفاع کا ہوگا چیلنج : نیرج چوپڑا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-02
in کھیل
A A
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نئی دہلی// ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی نیرج چوپڑا نے جمعہ کو تسلیم کیا کہ انہیں اگلے سال پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں اپنی سابقہ ​​کارکردگی کو بہتر بنا کر خطاب کے دفاع کے لیے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیرج نے کہا ’’اگلے سال پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل کا دفاع کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس میں پہلا خطاب جیتنا ایک چیلنج تھا اور اب اس کا دفاع کرنا اس سے بھی بڑا چیلنج ہوگا۔ میں جانتا ہوں کہ ہر ملک سے ہر کھلاڑی اچھی تیاری کے ساتھ آئے گا۔ اس لیے دباؤ ضرور ہے کیونکہ کروڑوں ہندوستانیوں کی امیدیں مجھ سے وابستہ ہوں گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ میں خود کو فٹ رکھوں اور انجری سے دور رہوں۔ میں اپنے خطاب کے دفاع میں کامیاب ہونے کی کوشش کروں گا اور اس کے لیے جو بھی محنت درکار ہوگی وہ کروں گا۔
واضح رہے کہ بڈاپیسٹ میں عالمی خطاب جیتنے کے بعد نیرج اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ دونوں خطاب جیتنے والے تاریخ کے تیسرے جیولن پھینکنے والے بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے زیلیزنی اور ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے لگاتار اولمپک اور ورلڈ چیمپئن شپ خطاب جیتے تھے۔
زیلیزنی نے 1992، 1996 اور 2000 میں اولمپک گولڈ اور 1993، 1995 اور 2001 میں ورلڈ چیمپیئن شپ کے خطاب جیتے تھے، جب کہ تھورکلڈسن نے 2008 کے اولمپکس اور 2009 ورلڈ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
نیرج جمعرات کو زیورخ ڈائمنڈ لیگ میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ: بابر اعظم پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پرجوش

Next Post

انڈیا اتحاد میں 2024 کے انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

انڈیا اتحاد میں 2024 کے انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.