اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کا فیصلہ غلط، مجلس عاملہ کا فیصلہ شکوک و شبہات کے گھیرے میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-11
in قومی خبریں
A A
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے دہلی میں واٹر باڈیز کے احیا کے طور طریقوں کا مطالعہ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مجلس عاملہ نے حال ہی میں بیش قیمتی آراضی کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کا فیصلہ کیاہے جس پر شدید قسم کے شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ جب کہ صدر جمہوریہ کے نامزد کردہ تین اراکین مجلس عاملہ نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سات رکنی مجلس عاملہ (ایگزیکیوٹو کونسل) میں سے چیر پرسن اور وائس چانسلر کے علاوہ چار ممبران نے ادارے کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔اس کے برعکس مجلس عاملہ کے تین ممبران جو صدر جمہوریہ کے نامزد کردہ ہیں انہوں نے اسے غیر قانونی اور ادارے کے لیے بہت بڑے خسارے کا باعث قرار دیا ہے ۔ ساتھ ہی مجلس عاملہ کے اس فیصلے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ مجلس عاملہ کے جن ممبران نے جامعہ کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کی سفارش کی ہے ان میں خاص طور پر چیئر پرسن وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے علاوہ فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر اقبال حسین اور پروفیسر ابراہیم (ڈی ایس ڈبلیو) پیش پیش ہیں۔ اس فیصلے کی حمایت کرنے والوں میں فائن آرٹس کے ڈین پروفیسر مامون نعمانی اور سینیئر موسٹ اسسٹنٹ پروفیسر راجیش بھاگوت (ڈیپارٹمنٹ آف اپلائڈ سائنس اینڈ ہیومینٹیز) بھی شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ کے نامزد کردہ جن تین اراکین مجلس عاملہ نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے ان میں پروفیسر سنجے سریواستو وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی آف موتیہاری، ڈاکٹر محمد ریحان اور پروفیسر ایس این داس شامل ہیں۔ ان اراکین مجلس عاملہ نے مذکورہ فیصلے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے ادارے کے لیے عظیم خسارے کا باعث قرار دیا ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ ذکیہ ظہیر زوجہ سید کاظم ظہیر کو بیش قیمت آراضی کا حق شفعہ دیا جانا سراسر غیر قانونی ہے ۔ یہ حق جامعہ کا ہے ۔ اس سے دست بردار ہونا ادارے کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ یہ جامعہ جیسے مرکزی تعلیمی ادارے ، یہاں کے طلبہ اور ساتھ ہی ملک کے عوام کا بہت بڑا خسارہ ہے ۔ پروفیسر سنجے سریواستو، ڈاکٹر محمد ریحان شکیل اور پروفیسر ایس این داس نے اپنے ‘نوٹ آف ڈیسنٹ’ میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ذکیہ ظہیر کو وراثت میں ملی آراضی کے ایک حصے کو جامعہ نے پہلے ہی خرید کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور وہ اس وقت جامعہ کے قبضے میں ہے ، جس قطعہ آراضی کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا حق شفعہ صرف جامعہ کے پاس ہے ۔ جامعہ کے علاوہ اس زمین کو کوئی بھی فرد نہیں خرید سکتا ہے ۔ اس لیے مجلس عاملہ نے اس کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ سراسرغیر قانونی ہے ۔ مجلس عاملہ کے اس فیصلے کی سرکاری ایجنسی جانچ کرے اور اس کی تہ تک جانے کی کوشش کرے کہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے علاوہ پروفیسر اقبال حسین، پروفیسر ابراہیم، پروفیسر مامون نعمانی ودیگر نے جو یہ فیصلہ کیا ہے اس کے پس پردہ کون سے عوامل کار فرما ہیں۔ اس لیے کہ یہ زمین بے حد قیمتی ہے ۔ اگر اس کا حق شفعہ جامعہ کی مجلس عاملہ ذکیہ ظہیر کو دے دیتی ہے تواس سے ادارے کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔
واضح رہے کہ زکیہ ظہیر نے اپنی یہ زمین جس کا حق شفعہ جامعہ کے پاس ہے اسے فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کسی تیسرے فرد کے ہاتھوں 17 کروڑ روپے میں وہ اسے فروخت کرنا چاہتی ہیں۔ اسی مقصد سے انہوں نے جامعہ سے درخواست کی تھی کہ انہیں یہ حق شفعہ جامعہ دے دے اور جو حق جامعہ کا ہے اس سے وہ دستبردار ہو جائے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ادارے کے شدید خسارے کو مجلس عاملہ کے چار اراکین اور چیئر پرسن پروفیسر نجمہ اختر نے برداشت کرتے ہوئے اس کا فائدہ ایک فرد ذکیہ ظہیر کو پہنچا نے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جامعہ برادری کو شدید حیرانی ہے اور بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ نے جب یہ فیصلہ کیا تو جامعہ کے المنائی یعنی یہاں کے فارغین بے چین ہو کر یہ بیش قیمت زمین سرکل ریٹ پر جامعہ کو خرید کر دینا چاہتے ہیں، تاکہ ادارے کا خسارہ نہ ہو لیکن موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور ان کے چار اراکین مجلس عاملہ بالخصوص پروفیسر اقبال حسین اور پروفیسر ابراہیم اس امر پر آمادہ ہیں کہ جامعہ کے مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کا حق شفعہ ذکیہ ظہیر کو دے دیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میزورم کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی کل تک ملتوی

Next Post

بی جے پی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے : چڈھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
جی این سی ٹی ڈی بل کسی بھی ریاست میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے : چڈھا

بی جے پی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے : چڈھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.