جموں//
بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف)کے ڈائریکٹر جنرل‘ نتن اگروال نے بدھ کو جموں کے اکھنور سیکٹر میں مختلف سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا ۔
اگروال نے اس موقع پر کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ نتن اگروال نے بدھ کے روز اکھنور سیکٹر میں اگلی چوکیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف سربراہ کے ساتھ سپیشل ڈائریکٹر جنرل، پی وی راما شاستری اور انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا بھی تھے ۔ان کے مطابق بی ایس ایف چیف نے بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔
بی ایس ایف ترجمان کے مطابق اگر وال منگل کے روز تین روزہ دورے پر جموں وارد ہوئے ۔ منگل کے روز انہوں نے سانبہ میں اگلی چوکیوں کا معائنہ کیا ۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایس ایف سربراہ نے سرحدوں پر تعینات افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال کے بارے میں بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
بی ایس ایف چیف اگروال نے مختلف سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور فیلڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان نے کہا’’انہوں نے بی ایس ایف جوانوں کو سرحد پر موثر برتری میں اپنا بہترین کام جاری رکھنے کی تلقین کی تاکہ سرحد پار سے مسلسل چیلنجوں کو ناکام بنایا جا سکے ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے ۔
ٰؓبی ایس ایف چیف نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے ۔
اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف چیف نے بارڈر سیکورٹی فورس کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔انہوں نے سرحد وں پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے بی ایس ایف کے نظم و ضبط کی داد دی۔