ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آباد کاروں کے حملوں کے بارے میں تشویش چھپانےپرامریکی قانون سازوں کی نیتن یاھوپرتنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-10
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

واشنگٹن//
امریکی قانون سازوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کو فلسطینی قصبوں پر آباد کاروں کے حملوں کے بارے میں اپنے خدشات کو عوام سے چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ آباد کاروں کے حملوں میں فلسطینیوں کے قتل کے واقعات بلا جواز ہیں۔
امریکی وفد کے سربراہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جیفریز نے نیتن یاہو اور فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمداشتیہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ زمینی حقیقت کو بدلنا اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے مفاد کے لیے دو ریاستی حل کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔
یہ وفد ہفتے کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان کے 22 ڈیموکریٹک ارکان پر مشتمل تھا جس میں دونوں فریقوں ں پر زور دیا گیا کہ وہ امن کو ترجیح دیں اور "دو ریاستی حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں۔
نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے آباد کاروں کی سرگرمیوں اور فلسطینی قصبوں پر ان کے بار بار حملوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران آباد کاروں کے حملے کئی گنا بڑھ چکے ہیں یعنی نیتن یاہو کی اقتدار میں واپسی اور ان کی انتہائی دائیں بازو کی تشکیل کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
تاہم، نیتن یاہو کے دفتر نے اس ملاقات کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے امریکی قانون سازوں کی تشویش کو نظرانداز کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کے خلاف حقیقی فوجی خطرہ ہے اور یہ کہ ہم ایسی دنیا نہیں چاہتے جس میں ایران اسرائیل کو تباہ کر سکے۔” انہوں نے مزید کہا "ہم اپنی حفاظت کے لیے معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے۔
امریکی وفد کے سربراہ نے اسرائیلی میڈیا کے لیے یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انھوں نے کہا کہ وہ آباد کاروں کی سرگرمیوں کے بارے میں نیتن یاہو کے ذاتی موقف کو جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے امریکی ڈیموکریٹک وفد سے رام اللہ میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی عمل کو بحال کرنے کے طریقوں اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں امریکی کانگریس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے کانگریس سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا”۔
اشتیہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت، دھاووں اور آبادکاری کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ دو ریاستی حل کی منظم تباہی کا سبب بنتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا گیا

Next Post

وادی چناب کے قدرتی وسائل معاشی سرگرمیوں کیلئے اہم : آزاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

وادی چناب کے قدرتی وسائل معاشی سرگرمیوں کیلئے اہم : آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.