ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ونڈیز دورہ: ہندوستان کے راستے میں کئی رکاوٹیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-06
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

گیانا// ہاردک پانڈیا اور راہل ڈراوڑ کی ہندوستانی ٹیم کو اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جانے سے پہلے کئی سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہوں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے 15 اووروں میں 113 رن بنائے تھے لیکن آخری پانچ اووروں میں وہ 37 رنوں کا اضافہ نہ کر سکا۔ چار رن کی اس شکست نے ہندوستان کو بیٹنگ میں گہرائی کی کمی پر غور کرنے پر مجبور کردیا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کو ایسے بلے باز کی کمی بھی محسوس ہوئی جو اینکر کا کردار ادا کر سکے اور آخر تک کریز پر رہ کر ٹیم کو میچ جتوا سکے۔
پانڈیا نے میچ کے بعد کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے آراستہ ہندوستانی ٹیم کا غلط کرنا لازمی ہے، حالانکہ وہ دوسرے ٹی 20 میں اپنے تجربے کا تعاون دینا چاہیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں اب تک معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سوریہ کمار یادو پر بھی ٹیم انتظامیہ کی نظریں ہو گی۔
ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے تلک ورما کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ جہاں ہندوستان کو دوسرے ٹی 20 میں شبھمن گل اور ایشان کشن جیسے بلے بازوں سے پرفارمنس کی امید ہو گی وہیں ٹیم انتظامیہ بھی اگلے تین ماہ میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہے گی۔
ہندوستان کو اگلے دو میچ گیانا میں کھیلنے ہیں جبکہ سیریز کے چوتھے اور پانچویں میچ کے لیے امریکہ جانا ہے۔ اپنے کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کے انتظام کو دیکھتے ہوئے، ہندوستانی ٹیم اس سیریز میں یشسوی جیسوال، عمران ملک اور اویس خان جیسے کھلاڑیوں کو موقع دے سکتی ہے۔
دوسری جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھلے ہی ویسٹ انڈیز کے ستارے گردش میں ہوں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ٹیم نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد نیا کپتان اور کوچ مقرر کیا تھا۔
کپتان روومین پاول نے پہلے ٹی 20 میں قیمتی 48 رن بنائے اور ان کا تجربہ کار بائیں ہاتھ کے بلے باز نکولس پورن (41) نے بخوبی ساتھ دیا۔ اس سال آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے لئے بطور فنشر اپنی چھاپ چھوڑنے والے شمرون ہیٹمائر کی واپسی ویسٹ انڈیز کے لیے مثبت پہلو ہے کیونکہ اس سے ان کے مضبوط مڈل آرڈر میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان کو ونڈیز کی جارح مڈل آرڈر کے ساتھ ساتھ میزبانوں کے تیز رفتار حملے سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا، جنہوں نے پہلے ٹی 20 میں ڈیتھ اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہی ہونا ہے۔ اس تناظر میں نوجوان ہندوستانی ٹیم اس سیریز کے ذریعے اپنے آپ کو مقام کی آب و ہوا اور پچوں سے واقف کرا سکتی ہے۔
ہندوستان: ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، تلک ورما، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (کپتان)، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، سنگھ، عمران ملک، اویس خان، مکیش کمار۔
ویسٹ انڈیز: روومین پاول (کپتان)، کائل میئرز (نائب کپتان)، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، اوبید میک کوئے، نکولس پورن، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ ، اوشین تھامس۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گہلوت نے دیہی اور شہری اولمپک کھیل 2023 کی شروعات کی

Next Post

مودی نے صحت سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کو سراہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی نے صحت سہولیات کے ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کو سراہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.