اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’حکومت تمام طبقوں کی بہبود کیلئے پر عزم‘

نہ صرف معاشی ترقی بلکہ زمین سے محروم آبادی کو زمین فراہم کر کے سماجی انصاف کی فراہمی یو یقینی بنایا جارہاہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-05
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

کپوارہ///
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے کہا ہے کہ حکومت جموں کشمیر کے تمام طبقوں کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔
سنہانے جمعہ کو ہندواڑہ میں کثیرالمقاصداِنڈور سپورٹس ہال کپواڑہ کے نوجوانوں کو وقف کیا۔
بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب میں ایل جی سنہا نے سماج کے تمام طبقات کی بہبود اور بااِختیار بنانے کیلئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ نہ صرف معاشی ترقی کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ قبائلی کمیونٹی سمیت زمین سے محروم آبادی کو زمین فراہم کر کے سماجی انصاف کی فراہمی بھی کر رہی ہے۔
سنہانے کہا’’ہمارا مقصد معاشرے میں تحفظ اور خوشی کے احساس کو یقینی بنانا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کی توقعات پوری ہوں اور تمام طبقے ایک نئے جموں و کشمیر کی تعمیر کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے‘‘۔
ایل جی نے مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی پیش رفت اور سب کی زندگی میں اس کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ترقی صرف اَمن کی حالت میں ممکن ہے ۔ ہماری واضح پالیسی ہے کہ قصورواروں کو نہ بخشیں اور بے گناہوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ اَمن اور ترقی کی راہ پر تمام شہری خوشحالی اور وقار کی زندگی گزاریں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیز رفتاری سے جاری ہے اور عام آدمی ترقیاتی عمل کا اہم حصہ دار ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرحدی سیاحت کو فروغ دیا ہے تاکہ ُدور دراز علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے منسلک کیا جا سکے۔
سنہا نے کہا کہ حکومت سب کے لئے کام کر رہی ہے اور یقین دِلایا کہ لوگوں کے حقیقی مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ایل جی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کپواڑہ کیلئے ریلوے لائن پر اِبتدائی عمل شروع کیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید یقین دِلایا کہ لولاب سے بانڈی پورہ تک سڑک کو جلد منظور کیا جائے گا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی تکمیل کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے دورے کے دوران بنگس میں سپورٹس کمپلیکس کی ترقی سمیت۳۲کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوںبشمول گرڈ سب سٹیشن ولگام اور آرام پورہ کا اِضافہ، گورنمنٹ ڈگری کالج سوگام ، کپواڑہ میں اَرتھ سائنس بلاک کی تعمیر ، جی ایچ ایس ایس ہندواڑہ میں تین منزلہ فریم ڈھانچے کی عمارت ، لولاب میں کلاروس لستیال کول کی تعمیر کا اِفتتاح کیا ۔ اِن منصوبوں میں واٹر سپلائی سکیم کنڈلان کرانو ٹنگڈار بھی شامل تھی۔
چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپوارہ عرفان سلطان پنڈت پورہ نے ضلع کپواڑہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ اور سیکرٹری جموںکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے جموںکشمیر کے کھیلوں کے شعبے میں ریکارڈ کئے گئے بے مثال اَقدامات اور کامیابیوں کی تفصیلات بتائیں۔
اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی نے۲۰۲۳ء کی پہلی سہ ماہی میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے۳۰لاکھ لوگوں کے اعداد و شمار کو عبور کیا۔
سِنہا نے علاقے کے دورے کے دوران ضلع کی ہمہ گیر ترقی کیلئے کھیلوں او رمختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔انہوں نے ہندواڑہ میں کثیر مقصدی اِنڈور سپورٹس ہال کپواڑہ کے نوجوانوں کو وقف کیا۔
سنہا نے کہا کہ۴کروڑ روپے مالیت کا سپورٹس ہال جو کہ بہترین سہولیات سے آراستہ ہے ، مقامی نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے گا اور ان کی ترقی کو بہتر بنائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اِس طرح کی سہولیات ہمارے ’’ ہر دِن کھیل ، سب کے لئے کھیل ‘‘ کے عزم کو مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار اَدا کریں گی۔
اَپنے خطاب میں ایل جی نے جموںوکشمیر کو کھیلوں کا ایک اُبھرتا ہوا پاور ہائوس بنانے میں کھلاڑیوں کے تعاون کا اعتراف کیا۔
سنہا نے کہا،’’ ایک طویل عرصے سے سہولیات تک رَسائی ، کیریئر کی ترقی کے راستے اور کارکردگی دِکھانے کے مواقع کھلاڑیوں کیلئے میسر نہیںتھے۔ہم ایک سپورٹ سسٹم بنانے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اُنہیں بااِختیار بنا رہے ہیں کہ وہ اَپنی صلاحیتوں تک پہنچ سکیں او راَپنی نان سپورٹنگ والی زندگی تحفظ سے گزار سکیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی ایونٹوں میں ملک او ر جموںوکشمیر یوٹی کا نا م روشن کر نے والے ۲۰۰کھلاڑیوں کو جلد ہی سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم کئے جائیں گے۔
ایل جی نے اِفتتاحی تقریب میں کپواڑہ ضلع کے ترقی کے سفر، اَمن قائم کرنے اور لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کیلئے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔
سنہانے کہا کہ آج جن کھیلوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا گیا ہے وہ ضلع کے عوام کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے

Next Post

کولگام میںسیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں گولیوں کا تبادلہ ‘ تین اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

کولگام میںسیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں گولیوں کا تبادلہ ‘ تین اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.