سرینگر/یکم اگست
کاﺅنٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے ) کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کارر وائیاں انجام دے رہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیمیں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے کشمیر کے بانڈی پورہ، سری نگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں ۱۱مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کی چھاپے سی آئی کے پولیس اسٹیشن میں درج دہشت گردی بھرتی کیس زیر ایف آئی آر 06 /2023 کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں