منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لاپتہ فوجی اہلکار کی تلاش دوسری روز بھی جاری‘ خواتین سمیت چھ افراد سے پوچھ تاچھ

جس کسی نے بھی جاوید کو اغوا کیا ہے ان سے میری گذارش ہے کہ اس کو رہا کریں:والد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-01
in اہم ترین
A A
لاپتہ فوجی اہلکار کی تلاش دوسری روز بھی جاری‘ خواتین سمیت چھ افراد سے پوچھ تاچھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام میں پرا سرار حالت میں لاپتہ ہوئے فوجی اہلکار‘جاوید احمد وانی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چند خواتین سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے استھال علاقے میں لاپتہ ہوئے فوجی اہلکار کی تلاش پیر کے روز دوسرے دن بھی جاری رہی جس دوران سیکورٹی فورسز نے متعدد جنگلی علاقوں کو بھی کھنگالا ۔
ذرائع کا کہنا ہے جس مقام پر فوجی اہلکار لاپتہ ہوا ، اس کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ باغات کی بھی تلاشی لی تاہم ابھی تک فوجی جوان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے چھاپہ ماری کارروائیوں کے دوران چند خواتین سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ کال ریکارڈنگ بھی چیک کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کے روز سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نے کولگام کے متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ باغات کی بھی تلاشی لی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے استھال گاوں میں دوسرے روز بھی فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض میدانی اور جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے تاکہ جلد ازجلد لاپتہ فوجی اہلکار کے بارے میں کوئی سراغ مل سکے ۔
کولگام اورا س کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکہ بھی لگائے ہیں جبکہ ضلع بھر میں سیکورٹی کو مستعد رہنے کے بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا لاپتہ فوجی جوان کے اہل خانہ نے ان لوگوں جنہوں نے اس کو اٹھایا ہوگا، سے بیٹے کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
لاپتہ فوجی کے والد محمد ایوب نے میڈیا کو بتایا’’میرا بیٹا عید سے چھٹیوں پر تھا‘شام کے وقت روٹی وغیرہ لانے کیلئے گیا کیونکہ کل اس کو واپس ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن راستے میں ہی کسی نے اس کو اغوا کیا‘‘۔
ایوب نے اشک بار آنکھوں سے کہا’’میری اہلیہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے ، اس کے بغیر ہمارا کوئی کمانے والا نہیں ہے جس کسی نے بھی اس کو اغوا کیا ہے ان سے میری گذارش ہے کہ اس کو رہا کریں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاسی جماعتیں اہم مسائل پر خاموش ہیں:آزاد

Next Post

نارکو ٹیرر کیس :کشتواڑ میں مسلسل تیرے روز بھی چھاپے جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

نارکو ٹیرر کیس :کشتواڑ میں مسلسل تیرے روز بھی چھاپے جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.