نئی دہلی//لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کل شیلانگ، میگھالیہ میں سی پی اے ، انڈیا ریجن زون-III کے 20ویں سالانہ کنونشن کا افتتاح کریں گے ۔
اس پروگرام میں میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے ۔ سنگما ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ، میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر تھامس اے سنگما، ، اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور سی پی اے انڈیا ریجن زون – III کے چیئرمین پاسنگ ڈی سونا، رکن پارلیمنٹ ، میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور دیگر معززین شرکت کریں گے ۔
کانفرنس کے دوران مندوبین درج ذیل موضوعات پر غور و فکر کریں گے ۔
قدرتی آفات اور ان آفات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور خاص طور پر شمال مشرقی خطے کے حوالے سے
شمال مشرقی خطے کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے علاقائی رابطہ پر خصوصی توجہ دینا شامل ہے ۔
یہ کانفرنس 30 جولائی 2023 کو میگھالیہ کے معزز گورنر فاگو چوہان کے اختتامی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اتوار، یعنی 30 جولائی 2023 کو گوہاٹی میں آسام قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے ۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال ، آسام قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بسواجیت ڈیمری اور دیگر معززین اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔