اولانبتار//
منگولیا کے جنوبی صوبے امنوگووی میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔محکمہ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صوبے کے خانکھنگور سوم (انتظامی سب ڈویژن) کے علاقے میں سڑک پر ایک کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی۔