واشنگٹن //
امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر نے اکتوبر 2022 سے جنوری 2023 کے درمیان امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو دس مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا۔
امریکی ادارے جوڈیشل واچ نے ہوم لینڈ سکیورٹی کی دستاویزات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک ٹپ موصول ہونے کے بعد یہ دستاویزفریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل بھی میجر نامی ایک جنرل شیپرڈ کتا بائیڈن خاندان کا پالتو جانور تھا، جسے وائٹ ہائوس کے سٹاف اور سیکرٹ سروس کے عملے پر حملے کے سبب امریکی ریاست ڈیلا وئیر میں دوست کے گھر بھجوا دیا گیا۔