نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات اور جمعہ کو راجستھان اور گجرات کا دورہ کریں گے اور ملک بھر میں 1.25 لاکھ کسان سمردھی کیندروں کو قوم کے نام وقف کریں گے ، نئے سلفر کوٹیڈ یوریا کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور راجکوٹ میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے ۔
مسٹر مودی جمعہ کو گاندھی نگر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انڈسٹری کے کنونشن SEMCON انڈیا 2023 کا افتتاح کریں گے ۔
منگل کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق وزیراعظم مودی 27 جولائی کو صبح تقریباً 11.15 بجے راجستھان کے سیکر میں ایک عوامی تقریب میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کئی مکمل شدہ پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔
وزیر اعظم سیکر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک اہم قدم میں ملک بھر میں قائم کیے گئے 1.25 لاکھ پی ایم کسان سمردھی کیندرز (PMKSK) کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ کسانوں کی تمام ضروریات کے لیے ون اسٹاپ سمادھان فراہم کرنے کے لیے PMKSKs تیار کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم وہاں یوریا گولڈ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ یہ اختراعی کھاد سلفر کے ساتھ لیپت ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ نیم لیپت یوریا سے زیادہ کفایتی اور مفید ہے ۔
راجستھان سے مسٹر مودی اسی دن گجرات کے راجکوٹ جائیں گے اور سہ پہر 3.15 بجے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کریں گے اور 4.15 بجے راجکوٹ کے ریس کورس گراؤنڈ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ راجکوٹ کے نئے ہوائی اڈے کو 2500 ایکڑ سے زیادہ کے کل اراضی پر اور 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔
ریلیز کے مطابق مسٹر مودی 28 جولائی کو تقریباً 10:30 بجے مہاتما مندر، گاندھی نگر میں SEMCON انڈیا 2023 کا افتتاح کریں گے ۔ ریلیز کے مطابق راجستھان کے سیکر میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعظم اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پر 1500 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کے الحاق کا آغاز کریں گے ۔ وزیر اعظم اس موقع پر پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) کی 14ویں قسط جاری کریں گے ۔ اس کے تحت 8.5 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کے کھاتوں میں 17,000 کروڑ روپے براہ راست منتقل کیے جائیں گے ۔