ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھتہ خوری میں ملوث چار افراد سے پوچھ گچھ جاری

مزید گرفتاریاں خارج از امکان نہیں :ایس پی ساوتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-22
in مقامی خبریں
A A
بھتہ خوری میں ملوث چار افراد سے پوچھ گچھ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے جمعے کے روز بتایا کہ سرینگر میں سرگرم بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث ایک شاطر گروہ کو بے نقاب کرکے خو د ساختہ نامہ نگار، نقلی پولیس آفیسرو نام نہاد کرائم برانچ آفیسر سمیت چار افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار بلیک میلروں کے موبائیل فونوں کو کھنگالا جارہا ہے اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔
ایس پی ساؤتھ‘ گورو سکاروار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر ایک گروہ سرگرم ہو گیا ہے جو سادح لوح لوگوں کو بلیک میلنگ کے ذریعے لوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شکایت کنندہ نے بتایا کہ مذکورہ گینگ سے وابستہ افراد لوگوں کو مسیج بھیج کر بات چیت شروع کرتے جس کے بعد اسے مخصوص جگہ پرآنے کی دعوت دی جاتی۔
ایس پی کے مطابق جب وہ شخص مقررہ جگہ پر پہنچتا تو اس کا سامنا جعلی رپوٹروں اور فرضی پولیس آفیسر سے ہوتا جو دوسرے کمرے میں پہلے سے ہی موجود تھے ۔
شکایت کنندہ کے مطابق جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوا تو دروازے پر دستک ہوئی اور ایک فرضی رپورٹر اندر داخل ہوا اور دھمکی دی کہ وہ پولیس کو اس بارے میں سب کچھ بتا دے گا۔
ان کے مطابق تھوڑی دیر بعد کمرے میں جعلی پولیس آفیسر داخل ہوا اور فوری طورپر پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔
ایس پی نے مزید کہاکہ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ایک خاتون جس کی شناخت مسرت کے بطور ہوئی خود کو کرائم برانچ آفیسر کے طورپر پیش کرکے کمرے میں داخل ہوئی اور اس معاملے کو رفع دفع کی خاطر پیسوں کا تقاضہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کو سلجھانے کی خاطر شکایت کنندہ نے بھتہ خوروں کو چیک دی تاہم ملزمان نے مزید پیسے دینے پر زور دیا لیکن شکایت کنندہ کے اہل خانہ کو اس بات کی علمیت حاصل ہوئی اورانہوں نے فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی۔
ایس پی کے مطابق پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
عوامی حلقوں نے نام نہاد رپورٹروں اور جعلی صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ حقیقی صحافیوں کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات دیر شام پولیس ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے رقومات اینٹھنے والے چار افراد جن کی شناخت فردوس احمد میر ساکن رعناواری(نقلی ایس پی)، محمد طاریق میر ساکن لالبازار(جعلی رپورٹر)، آسیہ ساکن بمنہ اور مسرت ساکن حبہ کدل(نقلی کرائم برانچ آفیسر) کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۶۸کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان میں سے ایک دوشیزہ سادہ لوح افراد کو اپنے جھانسہ میں پھنسا کر مخصوص مقام پر آنے کی دعوت دیتی تھی تو اسی دوران باقی گرفتار شدگان اچانک جائے موقع پر پہنچ کر خود کوپیشہ وارانہ رپورٹر اور پولیس اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کیا کر کے ان سے موٹی رقومات وصول کرتے تھے ۔
گرفتارشدگان میں ایک ملزمہ نے مہجور نگر سرینگر میں واقع اپنی رہائش گاہ کو غیر قانونی سرگرمی کیلئے دستیاب رکھا تھا۔پولیس نے اس سلسلے میں زیر دفعات۴۱۹/۴۷۲/۳۹۲کے تحت کیس درج کرکے پوچھ تاچھ کا دائرہ وسیع کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکمز کو در پیش مسائل :فاروق‘تاریگامی اور محبوب بیگ کی ایل جی سے ملاقات

Next Post

سرینگر میں جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والاگرفتار :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سرینگر میں جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والاگرفتار :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.