سرینگر//
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لارنو کوکرناگ علاقہ میں آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت تنکیشور داس کے طور پر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ علاقہ میں ڈیوٹی پر مامور۱۶۴ویں بٹالین سے وابستہ آسام کے رہنے والے تنکیشور داس نام کا سی آر پی ایف اہلکار اچانک بے ہوش ہو گیا۔
اہلکار کو بے ہوشی کی حالت میں پرائمری ہیلتھ سینٹر(پی ایچ سی) منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے کے بعد ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
قانونی اور طبی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کی لاش کو لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں مزید تفتیش جار ہے۔