چنڈی گڑھ// ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے عہدیداروں کے ساتھ پنجاب کے پھگواڑہ میں چلائے جارہے سنٹر آف ایکسی لینس کے کام کا جائزہ لیا۔
ورلڈ بینک کے صدر کو سینٹر آف ایکسی لینس کی کارکردگی دکھانے کے لیے جن چار ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ان میں پنجاب کا نام بھی شامل ہے ۔ منتخب کردہ باقی تین ریاستیں کرناٹک، اڈیشہ اور مہاراشٹر ہیں۔
ایمپلائمنٹ جنریشن، اسکل ڈیولپمنٹ اور ٹریننگ کے وزیر امان اروڑہ نے جمعرات کو کہا کہ پھگواڑہ میں ‘سینٹر آف ایکسیلنس’ (سی او ای ) کے افتتاح کے بعد دو ماہ سے بھی کم عرصے میں، 32 لڑکیوں سمیت تقریباً 140 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ یہ امیدوار آٹوموٹیو مشین آپریٹر، فٹر الیکٹریکل اور الیکٹرانک اسمبلی سمیت دیگر ملازمتوں کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ سینٹر آف ایکسی لینس میں کل 2000 امیدواروں کو تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینس پنجاب کے نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ورلڈ بینک کی فنڈنگ [؟][؟]سے ‘سنکلپ’ سکیم کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ پنجاب سکل ڈیولپمنٹ مشن (پی ایس ڈیم ایم ) نے 9 فروری 2023 کو ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسوچیم ) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت پھگواڑہ میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا گیا تھا اور اس سینٹر کا افتتاح 26 کو کیا گیا تھا۔ مئی
سینٹر آف ایکسی لینس خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس کا مقصد غیر روایتی علاقوں میں خواتین امیدواروں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنا ہے ۔