سرینگر/ 18 جولائی
عازمین حج کے اختتام پر 630 عازمین کا پہلا قافلہ منگل کو سرینگر پہنچ رہا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 630 عازمین ‘حج کی ادائیگی کے بعد دو پروازوں میں آج سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سری نگر کے لیے تمام عازمین حج کی واپسی کی پروازیں 18 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔
اہلکار نے کہا کہ آج دو پروازیں آئیں گی جس میں پہلی پرواز صبح 8 بجکر 15 منٹ پرآئی اور دوسری پرواز دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر۔دونوں میں 630 عازمین حج واپس آ جائیں گے۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر شجاعت احمد قریشی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حکام نے حج پروازوں کی آمد سے متعلق مختلف امور کے حوالے سے پہلے ہی انتظامات کر لیے ہیں۔
اس سال تقریباً 12,067 عازمین جن میں 6,698 مرد اور 5,369 خواتین شامل ہیں، حج کے لیے روانہ ہوئے۔ اس کے علاوہ اس سال بغیر محرم کے 111 خواتین نے بھی حج کیا۔ (ایجنسیاں)