جموں/ 18 جولائی
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 4 عدم شناخت جنگجو مارے گئے ۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی سپیشل فورسز، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس اور دیگر فورسز نے پونچھ کے سرنکوٹ کے سندھرا علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے پہلی جھڑپ ہوئی جس کے بعد ڈرون کے علاوہ رات کی نگرانی کے دیگر آلات کو استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منگل کی علی الصبح طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کے ساتھ تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں 4 جنگجو مارے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک جنگجووں میں سے بیشتر غیر ملکی ہیں جن کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔