ٹوکیو//
جاپان کے ہوکائیڈو کے ساحل سے لاپتہ کاجو ون ٹور بوٹ میں سوار دو بچوں میں سے ایک بچہ بے ہوش پایا گیا ہے۔کیوڈونیوز ایجنسی نے پیر کو یہ معلومات دی۔بچے کو شیرے توکو جزیرے سے تقریباً 14 کلومیٹر مشرق میں مقامی ماہی گیروں نے پایا۔ماہی گیرتلاش اور بچاؤ کوششوں میں شامل تھے۔اتوار کو جاپانی میڈیا نے بتایا کہ کاجو ون کشتی پر سوار دس لوگ مردہ پائے گئے اور سبھی کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔کیوڈو کے مطابق دس لوگوں میں سے نوپانی میں یا آس پاس کی چٹانوں پر پائے گئے،جہاں سے کشتی نے اپنی ہنگامی صورت حال کا اشارہ دیا تھا۔جاپان کے اہم جزیروں کے سب سے شمالی حصے ہوکائیڈو پر یوٹورو بندرگاہ سے نکلنے کے بعد کاجو ون کروز بوٹ نے ہفتے کو بحران کا اشارہ بھیجا تھا۔کشتی میں دو بچوں اور پائلٹ عملے کے دو اراکین سمیت 24 مسافر سوار تھے۔حادثے کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔