سرینگر///
پولیس نے طالب علموں کو ایران میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں بڈگام کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’ایک جعلساز کو، جو پرے پورہ میں ’ڈاکٹر مائنڈ‘کے نام سے ایک ایجوکیشنل کنسلٹنسی چلا رہا ہے ،کو طالب علموں کو ایران میں پسیوں کے عوض ایم بی بی ایس میں داخلہ دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘‘۔
ٹویٹ میں گرفتار شدہ کی شناخت سید عباس شاہ ولد محمد یوسف شاہ ساکن وہاب پورہ بڈگام کے بطور کی گئی ہے ۔ٹویٹ کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن صدر میں ایک کیس درج کیا ہے ۔