جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے مانکوٹ علاقے میں۲۰سالہ دوشیزہ کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق مانکوٹ پونچھ میں بدھ کے روز چند مقامی افراد نے دوشیزہ کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت مناز کوثر کے بطور کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔