لاہور // پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا خیال ہے کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی کسی بھی مقام پر کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ مقامی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران مکی آرتھر سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں پاکستان کے ورلڈ کپ میچوں کے مقامات کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے؟۔ مکی آرتھر جن کی کوچنگ میں پاکستان نے انگلینڈ میں 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، نے کہا کہ "ہمارے پاس مقامات سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے پاس کسی بھی ٹیم کو کہیں بھی شکست دینے کے لیے کافی اچھا اسکواڈ ہے۔
میں واقعی مقامات سے مطمئن ہوں”۔ انہوں نے کہا کہ "ہم جو ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے اسے کنٹرول نہیں کر سکتے، جو ہم کنٹرول کر سکتے ہیں وہ ہماری تیاری اور کارکردگی ہے۔
جہاں تک شائقین کے دباؤ کا تعلق ہے، ہمارے لیے احمد آباد میں 100,000 لوگوں کے سامنے کھیلنا مشکل ہو گا کیوں کہ سٹینڈز میں ہمارے لیے زیادہ حمایت نہیں ہوگی۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ” یہ وہ چیز ہے جس پر ہم بیٹھ کر ورلڈ کپ کے قریب بات کریں گے۔