نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اور آل انڈیا پریذائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کے صدر اوم برلا نے قانون ساز اداروں میں پریزائیڈنگ افسران کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کمیٹی میں چھتیس گڑھ کے اسپیکر چرنداس مہنت، مغربی بنگال کے اسپیکر بیمaن بنرجی، ہماچل پردیش کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا، اوڈیشہ کے اسپیکر بکرم کیشری اروکھا، سکم کے اسپیکر ارون کمار اپریتی اور اتر پردیش کے اسپیکر ستیش مہانا شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کمیٹی ایوانوں کے طرز عمل سے متعلق پریزائیڈنگ آفیسر سسٹم کا جائزہ لے گی اور لوک سبھا اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد یہ رپورٹ آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔