سرینگر//
وسطی ضلع گاندربل کے وانگت کنگن میں بدھ کے روز بارہ سالہ لڑکی نالہ میں غرقآب ہوئی اور بعدد ازاں اس کی لاش باز یاب کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق وانگتھ کنگن میں بدھ کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بارہ سالہ لڑکی جس کی شناخت نازیہ دختر عمران احمد رینہ کے بطور ہوئی ہے پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں جاگری ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر کمسن لڑکی کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
بتادیں کہ پچھلے ایک ہفتے سے وادی کشمیر میں غرقآبی کے ایک درجن کے قریب واقعات رونما ہوئے ہیں ۔