ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشز: دوسرا ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-04
in کھیل
A A
آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لندن// آسٹریلیا نے بین اسٹوکس (155) کی شاندار سنچری کے باوجود اتوار کو انگلینڈ کو دوسرے ایشز ٹیسٹ میں 43 رن سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 371 رن کا مشکل ہدف رکھا تھا۔ میچ کے پانچویں دن انگلینڈ کی چھ وکٹیں گرنے کے بعد اسٹوکس نے 155 رن بنائے، حالانکہ یہ ان کی ٹیم کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوا۔ اسٹوکس نے اپنی 214 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور نو چھکے لگائے۔
انگلینڈ نے دن کا آغاز 114/4 پر کیا، اگرچہ اس نے تحمل سے بیٹنگ کی لیکن پہلے ڈرنکس کے وقفے کے بعد بین ڈکٹ کی ایک شارٹ گیند پر وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ڈکٹ نے 112 گیندوں پر 83 رن بنائے اور میچ میں دوسری بار سنچری بنانے سے محروم رہے۔
لنچ سے کچھ دیر قبل کیری نے جونی بیئرسٹو کی لاپرواہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آؤٹ کیا جس کے بعد اسٹوکس کی جارحانہ شکل دیکھنے کو ملی۔ اسٹوکس نے پہلے سیشن کے اختتام سے قبل تین چھکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ دوسرے سیشن میں بھی انہوں نے تیز بلے بازی کی اور اسٹورٹ براڈ کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے زیادہ تر اسٹرائیک کو اپنے پاس رکھتے ہوئے 108 رن کی شراکت داری کی ۔
انگلینڈ تاہم اس شراکت کے باوجود فتح سے 70 رن دور تھا۔ ڈرنکس کا وقفہ انگلینڈ کو ایک بار پھر مہنگا پڑا اور گیند نے اسٹوکس کے بلے کا کنارہ لیا اور ہوا میں سفر کرتے ہوئے وکٹ کیپر کیری کے گلوز میں پہنچ گئی۔ اولی رابنسن (ایک) اور اسٹورٹ براڈ (11) بھی اگلی 14 گیندوں پر پویلین لوٹ گئے۔ جوش ٹونگو (19) اور جیمز اینڈرسن (3 ناٹ آؤٹ) نے آخری وکٹ کے لیے 25 رن جوڑے، حالانکہ اس سے آسٹریلیا کی جیت کچھ دیر کے لئے ہی ٹلی۔
مشل اسٹارک (79/3) نے انگلستان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے بھی تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیمرون گرین کو ایک کامیابی ملی۔
آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ اگر انگلینڈ ایشز ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے اگلے تینوں ٹیسٹ جیتنے ہوں گے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زخمی ناتھن لاین ایشیز سے باہر

Next Post

سپریم کورٹ کی منی پور حکومت کو تازہ ترین صورتحال کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ کی منی پور حکومت کو تازہ ترین صورتحال کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.