غزہ///
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ اس فلسطینی نے چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے ایک اسرائیلی اہلکار کو زخمی کیا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے ایک ایم 16 رائفل کی تصویر پیش کی جس کے بارے میں بتایا کہ اس رائفل سے فلسطینی بندوق بردار نے قلندیہ چوکی پر فائرنگ کی ہے۔ جاں بحق فلسطینی کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے اندرونی علاقے سے پیدل آیا تھا۔
فلسطینی حکام نے اس حوالے سے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے اس ہفتے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مغربی کنارے میں سال سے زیادہ عرصے سے فوج نے فلسطینیوں سے باقاعدہ جھڑپیں شروع کر رکھی ہیں۔
جمعہ کو وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ایک کال کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن بحال کرنے کے لیے مزید اقدامات کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
خیال رہے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات کی بحالی کے آثار نظر نہیں آرہے۔ یہ مذاکرات 2014 میں ختم ہوگئے تھے۔