کلکتہ//وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پٹنہ میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پٹنہ پہنچ چکی ہیں ۔آج شام انہوں نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے لالو پرساد یادو کے اہل خانہ کو تحفہ پیش کیا ۔ملاقات کے دوران لالو پرساد یادو نے مدھوبنی صنعت کا خصوصی تحفہ پیش کیا۔تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ آتی ہیں تو اپوزیشن جماعتوںکی میٹنگ کامیاب ہوتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے آپ لوگوں کے لئے بنگال کا خصوصی تحفہ لے کر آئی ہوں۔
پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا اہتمام بہارکے وزیرا علیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادونے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔اجلاس پہلے 12 جون کو طے کیا گیا تھا۔ لیکن اجلاس ملتوی کردیا گیا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اس وقت موجود نہیں تھے ۔بعد میں 23جون کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ طے کی گئی ۔