سرینگر//
جموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے قمر واری علاقے میں پی سی ڈیپو کے نزدیک ایک ٹرک نے سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ دیر شام پی سی ڈیپو قمر واری کے نزدیک ایک نامعلوم ٹرک نے سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
متوفی کی شناخت فاروق احمد تیلی ساکن نوہٹہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔