جموں///
مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگوال کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے۹برسوں کے دوران پونچھ اور راجوری اضلاع میں لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ۔
میگوال نے کہا کہ یہ تبدیلیاں بی جے پی حکومت کے’نو سال بے مثال‘کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ۔
مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اپنے پونچھ دورے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’بی جے پی حکومت کے نو برسوں میں یہاں لوگوں کی سہولیات بڑھ گئی ہیں‘ کچے مکان پکے بن گئے ہیں، تعلیم کی شرح بڑھ گئی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’یہ تبدیلیاں بی جے پی حکومت کے ’نو سال بے مثال‘کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں‘‘۔ میگوال نے کہا کہ منڈی میں بڈھا امرناتھ کا استھان کافی پرانا ہے ۔
میگوال نے کہا کہ ہماری کلچر منسٹری میں پرانے استھانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے منصوبے ہیں اور اس استھان کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ ایک اچھا سیاحتی علاقہ ہے اور اس کی ترقی کے لئے تمام اقدام کئے جائیں گے ۔