ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اسمارٹ سٹی:سرینگر میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں:جوشی

’۱۲۵پروجیکٹوں پر ایک ہزار کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-11
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
یونین ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سیکریٹری منوج جوشی نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں واقع شہر سرینگر کو اسمارٹ سٹی مشن کے تحت پھر سے بحال کیا جا رہا ہے ۔
جوشی نے اس سلسلے میں اسمارٹ سٹی مشن کے ایک ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہاکہ ’’سرینگر کو اسمارٹ سٹی مشن کے تحت نئی شکل دی جا رہی ہے ۔ کل۱۲۵پروجیکٹوں پر ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو رہے ہیں۔ ریور فرنٹ ڈویلپمنٹ، سائیکل لین، نکاسی آب کا نظام اور پارکنگ بنائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ‘‘۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں کی وجہ سے ہندوستان کے تاج (سرینگر) کو ایک نئی شکل مل رہی ہے ۔ وہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔
وزارت کی طرف سے ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ دس ہزارسیاح گنڈولا کی سواری کے لیے سرینگر کے گلمرگ کے سکی ریزورٹ کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق گنڈولا پر سفر کرنا ایک انوکھا تجربہ ہے ۔
سری نگر کیلئے۹۸۰کروڑ روپے کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت پورے شہر کو زیادہ قابل رسائی اور چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس کے تحت شہر میں۱۰۰؍الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ حال ہی میں شہر میں بین الاقوامی سطح کی جی۔ٹوئنٹی کانفرنس کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
سرینگر کے میونسپل کمشنر اور سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر امیر خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ شہر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ۵۶کام مکمل ہوچکے ہیں۔ سال کے آخر تک بیشتر منصوبوں پر کام مکمل ہو جائے گا اور اگلے سال جون تک تمام کام مکمل ہو جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بورس جانسن پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

Next Post

جسٹس این کوتیشور سنگھ کا چرار شریف عدالتی کمپلیکس کا دورہ ‘قانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post

جسٹس این کوتیشور سنگھ کا چرار شریف عدالتی کمپلیکس کا دورہ ‘قانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا افتتاح

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.