سرینگر//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے فیری پورہ علاقے میں اٹھارہ ماہ کی بچی کی لاش نہر سے برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز شوپیاں کے فیری پورہ علاقے میں۱۸ماہ کی بچی گھر سے اچانک لاپتہ ہوئی۔
معلو ہوا ہے کہ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے بچی کی تلاش شروع کی اور دو گھنٹے کے بعد نہر میں اٹھارہ ماہ کی بچی کی لاش برآمد کی گئی۔
بچی کی شناخت زویا بلال دختر بلال احمد کے بطو رہوئی کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ادھرسانبہ ضلع کے رام گڑھ تحصیل میں نوجوان کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق رام گڑھ تحصیل کے گڑوال علاقے میں کار میں ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت اوتار کشن ساکن سوکھوال سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔