جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کی رپورٹس، پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انتظار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-08
in کھیل
A A
ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لاہور//پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس بلائے جانے کا انتظار کررہا ہے تاکہ ایشیا کپ کی قسمت کا فیصلہ کیا جاسکے جس کے انعقاد میں صرف 2 مہینے رہ گئے ہیں۔
ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بغیر ہی اس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
رواں برس ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں ہونا ہے، اس کے لیے پی سی بی نے ’ہائبرڈ ماڈل‘ تجویز کیا تھا، جس کے تحت ہندوستان کے علاوہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد یہ نیوٹرل مقام پر منتقل ہو جائے گا اور ہندوستان میچز میں شرکت کے گا، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی پیش رفت نہیں ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا ہے یا تو وہ پورا ایشیا کپ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کروائے یا پھر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو جائے، جو پی سی بی نے ’ہائبرڈ ماڈل‘ قبول نہ کرنے سلسلے میں پہلے ہی اپنا رد عمل بتادیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان، انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے دباؤ کی حمایت کررہے ہیں کہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر منتقل کیا جائے۔اس ’دباؤ‘ کا ذکر بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ کے 27 مئی کو ہونے والے فائنل کے دوران سائیڈلائنز ملاقاتوں میں افغانستان اور سری لنکا کے نمائندوں کی موجودگی میں کرچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے اگر یہ باضابطہ طور پر پاکستان سے باہر منتقل ہوتا ہے، اس پیش کش کی حمایت ہندوستان سمیت دیگر اراکین نے بھی کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ہندوستان کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین کے ساتھ اتفاق ہے کہ انہیں ’ہائبرڈ ماڈل‘ یا پاکستان میں کھیلنے میں ’کوئی مسئلہ نہیں‘، تاہم مذکورہ ممبران نے پی سی بی کو اپنے ذہن کی مبینہ تبدیلی کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں بتایا۔
یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی جولائی میں 2 ٹیسٹ میچز کے دورے کے دوران تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے دعوے کے مطابق اگر ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو قبول نہیں کیا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، جو ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں کھیلا جائے گا۔
یہ مسئلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک جاسکتا جس کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو 2 برس قبل دیے گئے تھے، انڈین کرکٹ بورڈ ایک بار پھر وفاقی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے سرحد پار سفر کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔
یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام بشمول عبوری منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کے گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے کے دوران زیر بحث آیا تھا۔
پی سی بی کی پریس ریلیز میں توقع کے عین مطابق عمومی معاملات کا ذکر کیا گیا تھا لیکن ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی شرکت پر یقین دہانی مانگی تھی۔
ڈان کے متعدد بار رابطہ کرنے کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم نے خاموشی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرنچ اوپن : جوکووچ الکاراز سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے

Next Post

برج بھوشن کے خلاف تحقیقات 15 جون تک مکمل ہو جائیں گی: ٹھاکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر

برج بھوشن کے خلاف تحقیقات 15 جون تک مکمل ہو جائیں گی: ٹھاکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.