اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

برج بھوشن کے خلاف تحقیقات 15 جون تک مکمل ہو جائیں گی: ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-08
in کھیل
A A
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

نئی دہلی// مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ چھ گھنٹے کی میٹنگ کے بعد بدھ کو کہا کہ ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی تحقیقات 15 جون تک پوری ہو جائے گی۔
ٹھاکر نے کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے نئے صدر کا انتخاب 30 جون تک ہوگا۔ ریسلنگ فیڈریشن کے روزانہ کے کام کاج کو فی الحال انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کی ایڈہاک کمیٹی سنبھال رہی ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ انتخابات ہونے تک اس کمیٹی میں دو کوچز کو شامل کیا جائے گا۔
ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نے حکومت کی جانب سے کل پہلوانوں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں ہم نے پہلوانوں کو یقین دلایا ہے کہ (برج بھوشن پر) الزامات کی جانچ کی جائے گی اور 15 جون تک چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی، اور ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 30 جون تک کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریسلنگ فیڈریشن میں ایک شکایات کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہ ایک خاتون ہوگی۔ ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات ہونے تک آئی او اے کی ایڈہاک کمیٹی میں دو کوچز کو شامل کرنے کے لیے ان کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹھاکر نے منگل کی رات دیر گئے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ پہلوانوں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا تھاکہ "حکومت پہلوانوں کے ساتھ ان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں نے اس کے لیے ایک بار پھر پہلوانوں کو مدعو کیا ہے۔ ‘‘
پہلوان ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ستیہ ورت کادیان آج ٹھاکر سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے گئے۔ میٹنگ کے بعد اولمپک میڈلسٹ پونیا نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے کچھ نکات پر بات کی ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن کی نئی انتظامیہ سے برج بھوشن اور ان کے رشتہ داروں کو دور رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ پہلوانوں نے خواتین ریسلرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ پہلوان 15 جون تک چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لیے وہ یا ان سے وابستہ لوگ اس معاملے میں کوئی احتجاج نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بجرنگ، ساکشی اور ونیش پھوگاٹ برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن پر ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں سے ایک پوکسو (جنسی جرائم سے نابالغوں کے تحفظ) سے متعلق ہے۔
دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتہ برج بھوشن کی گونڈہ میں رہائش گاہ جا کر اس معاملے میں وہاں موجود ملازمین اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔
مرکزی حکومت اور پہلوانوں کے درمیان یہ دوسری حالیہ ملاقات ہے۔ پہلوانوں نے گزشتہ ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کی رپورٹس، پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انتظار

Next Post

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ایک درجہ ترقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹ میں۴ ہزار رنز مکمل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ایک درجہ ترقی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.