ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

حج 2023: سری نگر ہوائی اڈے سے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

سرینگر/۷جون
جموں کشمیر سے حج سال 2023 کےلئے آج بدھ وار سہہ پہر۳ بجے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو الگ الگ پروازوں کے ذریعے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ ہوا۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عازمین کے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
یو این آئی نامہ نگار کے مطابق بمنہ حج ہاﺅس میں کافی چہل پہل اور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے جہاں بدھ کی صبح سے ہی عازمین حج نعروں کی گونج میں اپنے احباب و اقارب کی معیت میں جمع ہو رہے ہیں۔
نامہ نگارنے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک حج ہاوس میں قیام کے بعد عازمین کو ٹی آر سی کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف روانہ کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ہوائی اڈے پر تین بجے کے قریب حاجیوں کے پہلے قافلے کوجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے سفر محمود پر جانے والے حاجیوں سے ملاقات کی اور ان کے تئیں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں کامیاب حج اور جموں وکشمیر کی خوشحالی کےلئے دعا کرتا ہوں۔
حکام کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے سے 315 عازمین پر پہلی پرواز 3 بجے جدہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ اتنے ہی عازمین پر مشتمل دوسری پرواز 7 بجے شام روانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 برسوں میں پہلی بار سری نگر ہوائی اڈے سے حج پرواز براہ راست جدہ روانہ ہوگی۔
امسال جموں وکشمیر کے لگ بھگ 10 ہزار لوگ حج کا مقدس فریضہ انجام دیں گے ۔
ادھر سری نگر ہوائی اڈے پر حج سال 2023 کے عازمین کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر عازمین حج کو انٹری گیٹ سے ہوائی جہاز تک پہنچانے کے لئے ایک الگ علاقہ مختص کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ احرام پہننے کے لئے عازمین کے لئے الگ الگ جگہیں رکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین کے آرام دہ اور احسن سفر کو یقینی بنانے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ عازمین کے سامان کی چیکنگ کےلئے حج ہاﺅس بمنہ میں خصوصی کائنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین کو اے سی گاڑیوں میں ہوائی اڈے تک پہنچایا جائے گا اور ان کے سامان کو الگ ٹرکوں میں لے جایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر سے جدہ کے سفر کے لئے ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایک 340A ائیر بس تعینات کی ہے جو اپنی کشادگی اور آرام دہ سفر کے لئے مشہور ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ، ریاست کا درجہ بھی بحال ہوگا :ڈاکٹر درخشاں اندرابی

Next Post

عمرعبداللہ کی تڑپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

عمرعبداللہ کی تڑپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.