بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-06
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ملک بھر کے تمام ریلوے روٹس پر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے اور مشن موڈ پر حفاظتی آلات نصب کرنے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹرکھڑگے نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے حادثے کو ہندوستانی ریلوے کی تاریخ کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس میں سینکڑوں بے گناہ لوگ ایک ہی جھٹکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جس سے پورا ملک غمزدہ اور صدمے میں ہے ۔
انہوں نے کہا، "ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تمام انقلابات کے بعد بھی، ریل اب بھی عام ہندوستانیوں کے لیے لائف لائن ہے اور سب کے لیے نقل و حمل کا سب سے قابل اعتماد اور سستا ذریعہ ہے ۔ ہر روز آسٹریلیا کی آبادی کے برابر مسافروں کومنزل مقصود تک لے جانے والی انڈین ریلوے پرکروڑوں لوگ انحصار کرتے ہیں، لیکن مجھے یہ کہتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ زمینی سطح پر ریلوے کے کایا کلپ کی جگہ صرف اوپری چمک دمک پرہی حکومت توجہ دے رہی ہے ۔ اسے مزید جدید، موثر اور کامل بنانے کی بجائے اس کے ساتھ سوتیلاسلوک کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران اس طرح کے کئی فیصلے لیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ریل سفر غیر محفوظ ہوگیا ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔
بالاسور جیسے ہولناک ٹرین حادثات کی تکرار کو روکنے کے لیے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا، "آج ہر ایک کے لیے یہ ضروری ہے کہ ریلوے کی حفاظت کے لیے ضروری حفاظتی معیارات اور آلات کو مشن موڈ اور ترجیحی بنیادوں پر ریلوے روٹس پر نصب کرنے کی ہدایت دی جائے ، تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔
ریلوے سے متعلق کئی اہم مسائل اٹھاتے ہوئے انہوں نے خط میں لکھا کہ ریلوے میں تقریباً تین لاکھ عہدے خالی ہیں۔ نوے کی دہائی میں ریلوے میں 18 لاکھ سے زیادہ ملازمین تھے جو اب 12 لاکھ رہ گئے ہیں۔ ریلوے بورڈ نے خود اعتراف کیا ہے کہ خالی آسامیوں کی وجہ سے لوکو پائلٹ کو زیادہ گھنٹے کام کرنا پڑا ہے ۔ لوکو پائلٹ سیفٹی کے لحاظ سے اہم ہوتے ہیں لیکن ان آسامیوں پر بھی بھرتیاں نہیں کی جارہی ہیں۔
سگنلنگ سسٹم کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ریلوے سیفٹی کمیشن کی سفارشات پر کام کرنے اور کمیشن کو مزید مضبوط اور خود مختار بنانے کے لیے کام کرنے کو کہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

سنک بائیڈن سے اپیل کرسکتے ہیں کہ وہ ناٹو کے سربراہ کے عہدے کیلئے والیس کی حمایت کریں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
ہندوستان-برطانیہ ایف ٹی اے پر بات چیت میں پیش رفت ہوگی: سنک

سنک بائیڈن سے اپیل کرسکتے ہیں کہ وہ ناٹو کے سربراہ کے عہدے کیلئے والیس کی حمایت کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.