ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-06
in قومی خبریں
A A
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی//قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پیر کو اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح دونوں ممالک سمندری، فوجی اور ایرو اسپیس شعبوں میں مخصوص ٹیکنالوجیز کے تعلق سے اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران ‘ میک ان انڈیا’ اور ‘ آتم نر بھر بھارت’ کے اقدامات کے عین مطابق ٹیکنالوجی کی وسیع تر منتقلی، مشترکہ پروڈکشن اور مقامی سطح پر صلاحیت سازی پر بھی زور دیا گیا۔
مسٹر ڈوبھال اوراتوارسے دوروزہ دورے پر آئے مسٹر آسٹن نے بحر ہند کے علاقے میں بحری سلامتی سمیت دو طرفہ، علاقائی اور متعلقہ عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
قومی سلامتی کے مشیرنے سلامتی کے مشترکہ مفادات اور مقاصد کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو پیش کیا جس میں وسیع تر بحری تعاون کے تعلق سے انکے خیالات شامل ہیں ۔
مسٹر ڈوبھال اور مسٹر آسٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سپلائی کے قابل اعتماد ذرائع، لچکدار سپلائی چینز اور صنعت سے صنعت کی وسیع تر شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیاء اور ہند-بحرالکاہل کے مختلف خطوں کے ممالک کو اپنی قومی ترجیحات کے مطابق کام کرنے کی آزادی کو برقرار رکھنے کے قابل ہونا چاہیے اور انہیں ناقص انتخاب پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے ۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مکمل حکومتی کوششوں بشمول عوام سے عوام اور سماجی تعلقات کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اختیار کی جائے ۔
مسٹر آسٹن نے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کی مرکزیت کو واضح کیا۔ سمندری علاقے میں چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے دعوے اور جارحیت کے پیش نظر یہ خصوصی اہمیت کاحامل ہے ۔
اس ماہ کے آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے سرکاری دورے سے چند ہفتے پہلے مسٹر آسٹن ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کی ہوا اور پانی کو صاف کرنے کو بنائیں عوامی تحریک : کیجریوال

Next Post

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.