جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکیہ میں انتخابات کے بعد سویڈن کے بارے میں فیصلہ قابل رسائی ہوگیا: نیٹوسیکریٹری جنرل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in عالمی خبریں
A A
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

برسلز//
معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے منگل کے روز کہا کہ سویڈن کی رُکنیت کے بارے میں فیصلہ جولائی میں لیتھوینیا کے دارالحکومت ویلنیئس میں ہونے والے اتحاد کے سربراہ اجلاس تک قابل رسائی اور بالکل ممکن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں منعقدہ حالیہ انتخابات کے بعد ایک ’’کھڑکی‘‘ کھل گئی ہے۔
جینز اسٹولٹن برگ نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’(فی الوقت) ہمیں اس بارے میں کوئی یقین نہیں… مگر میرا پیغام یہ ہے کہ یہ پہنچ میں ہے. ویلنیئس سربراہ اجلاس میں سویڈن کی مکمل رکن کے طور پر شمولیت ممکن ہے‘‘۔
انھوں نے کہا کہ ’’اب ایک کھڑکی موجود ہے، خاص طور پر ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے بعد اور ترک پارلیمان کی تشکیل کے بعد۔ یقیناً، یہ ممکن ہے، ہم جتنا جلدی ممکن ہو سکے اس کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
اسٹولٹن برگ نے زور دے کر کہا کہ وہ انقرہ میں حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔’’میں ترک حکام کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے میں ہوں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سویڈن جلد از جلد تنظیم کا مکمل رکن بن جائے مگر اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے لیکن کسی حل تک پہنچنا اور ویلنیئس سربراہ اجلاس کے ذریعے سویڈن کی مکمل رکنیت کا فیصلہ ممکن ہے‘‘۔
ترکیہ سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کا مخالف ہے۔اس نے اس کی تنظیم کے لیے درخواست پر یہ اعتراض کیا تھا کہ اسٹاک ہوم کرد عسکریت پسندوں یعنی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کررہا ہے۔انقرہ پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔
ترکیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سویڈن درجنوں مشتبہ "دہشت گردوں” خاص طور پر فتح اللہ گولن کے پیروکاروں کی حوالگی میں ناکام رہا ہے،ان پر انقرہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف 2016 کی ناکام بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتا ہے۔
اسٹولٹن برگ نے اعتراف کیا کہ ترکیہ کے ’’سلامتی سے متعلق جائز خدشات ہیں‘‘اور نیٹو کے کسی دوسرے اتحادی کو ترکیہ سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ تاہم انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سویڈن نے گذشتہ سال میڈرڈ میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں طے شدہ معاہدے پر عمل کیا ہے۔اس میں فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے کوششوں کی انقرہ کی جانب سے حمایت کی تصدیق کی گئی تھی کیونکہ دونوں ممالک نے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیلیفورنیا میں لوگوں پر تیز دھار آلے سے حملہ 5 افراد زخمی

Next Post

بٹہ مالو قتل معاملہ:چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
بٹہ مالو قتل معاملہ:چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار:پولیس

بٹہ مالو قتل معاملہ:چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.