اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین کے لڑاکا جیٹ کی امریکی طیارے کے نزدیک ’غیر ضروری جارحانہ‘ حرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in عالمی خبریں
A A
چین ایشیا میں امریکہ کے F-35 طیاروں کے مقابلے پر اپنے J-20 لڑاکا طیارے تعینات کر رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

بیجنگ//
چین کے ایک لڑاکا جیٹ نے گذشتہ ہفتے امریکا کے ایک طیارے کا راستہ روکنے کی غرض سےغیر ضروری طور پر جارحانہ کارروائی کی تھی۔
امریکی فوج نے منگل کو اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ امریکا کی بحر ہند، بحرالکاہل کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’عوامی جمہوریہ چین کے ایک جے 16 لڑاکا پائلٹ نے 26 مئی 2023 کو امریکی فضائیہ کے آر سی -135 طیارے کو روکنے کے کوشش میں غیر ضروری طور پر جارحانہ حربے کا مظاہرہ کیا تھا‘‘۔
امریکی فوج کے مطابق چینی پائلٹ نے براہِ راست آر سی 135 کی ناک کے سامنے پرواز کی جس کی وجہ سے امریکی طیارے کو غیر محفوظ انداز میں گزرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آر سی 135 بین الاقوامی قوانین کے مطابق بین الاقوامی فضائی حدود میں بحیرہ جنوبی چین کی فضائی حدود میں محفوظ اور معمول کی کارروائیاں کر رہا تھا۔
امریکی فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے، وہاں پرواز، کشتی رانی اور آپریشن جاری رکھے گی۔ بیان میں خطے کے تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فضائی حدود کو محفوظ طریقے سے استعمال کریں۔
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور چین بار بار امریکا کے مطالبے کو مسترد کرتا چلا آ رہا ہے۔
تازہ واقعہ اس ہفتے کے آخر میں سامنے آیا جب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے سربراہ لائیڈ آسٹن کی سنگاپور میں آیندہ ہونے والے ایک اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوڈان: فوج اور پیراملٹری فورسز کی جنگ میں غذائی قلت سے 50 سے زائد بچے ہلاک

Next Post

چین میں 600 سالہ قدیم مسجد کے گنبد اور مینار کو شہید کردیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

2026-09-06
نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری
عالمی خبریں

نیپال اور چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 1270 سے متجاوز، امدادی کارروائیاں جاری

2026-09-05
امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر
عالمی خبریں

امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر

2026-09-05
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
عالمی خبریں

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب

2026-09-05
ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹرمپ کا دو ٹوک موقف: "میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا، فیصلہ درست تھا”
عالمی خبریں

ہم یورپ کو ایرانی جوہری خطرے سے بچا رہے ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ

2026-09-05
عالمی خبریں

ال نینو ہوا تیز، 2027 کے آغاز تک شدید گرمی اور شدید موسمی واقعات کا خطرہ

2026-09-05
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین میں 600 سالہ قدیم مسجد کے گنبد اور مینار کو شہید کردیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.